جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان اب وہ کرنے جارہے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا

datetime 26  اپریل‬‮  2016 |
Bollywood actor Salman Khan (L) speaks during an interview in Dubai, May 1, 2010. Photo by Satish Kumar

ممبئی(نیوزڈیسک) سلمان خان کے فینز کو یہ بات تو معلوم ہی ہوگی کہ انھوں نے کبھی ولن کا کردار نہیں کیا اور اگر کبھی کوئی منفی کردار کیا بھی ہے تو وہ بھی ایک ایسے انسان کا جو اندر سے بہت نرم یا دل کا بہت اچھاہو، لیکن اب خبریں ہیں کہ سلمان ولن کا کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کسی ایک نہیں بلکہ 2 فلموں’’ریس 3’’ اور ’’دھوم 4‘‘ میں ولن کا کردار اداکرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان ایک کول اور اسٹائلش ولن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں، ایساکردار انھوں نے کبھی نہیں کیا۔ ’’ریس 3‘‘ میں ان کا منفی کردار تقریباً حتمی ہے جبکہ ’’دھوم 4‘‘ کے لیے ادتیہ چوپڑہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں مسئلہ منافع کا ہے، کیونکہ سلمان خان دھوم 4 میں اپنا حصہ چاہتے ہیں، جس طرح عامر خان نے دھوم 3 میں حاصل کیا تھا۔ سلمان بھی منافع میں سے اتنا ہی حصہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جتنا عامر خان کو دیا گیا تھا۔دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ’’ریس 3 ‘‘کی کاسٹ ابھی فائنل نہیں کی گئی اور نہ ہی اب تک فلم کے ڈائریکٹر کا اعلان کیا گیا ہے، لہذا ابھی رامیش تورانی کی پروڈکشن میں بننے والی ‘ریس 3’ میں سلمان کو بطور ولن دیکھنے کی باتیں قبل از وقت ہوں گی، لیکن ہاں یش راج فلمز کی پروڈکشن میں بننے والی ’’دھوم 4‘‘ میں دبنگ خان کو ولن کے روپ میں دیکھنے کی امید ضرور کی جاسکتی ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…