اسلام آباد: ملک بھر میں جہاں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں وہیں دہشتگروں کی ایک تصویری البم بھی تیار کی گئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 615 دہشتگردوں کی تصویری البمز تیار کی گئی ہیں۔ جن میں سے ایک سو ایک تصاویر پر مشتمل ایک پہلا البم جار ی کر دیا گیا ہے جس میں پہلی تصویر کالعدم تحریک طالبان کے سر براہ ملا فضل اللہ کی لگائی گئی ہے۔ اس البم میں دوسری تصویر کالعدم لشکر اسلام کے منگل باغ کی لگائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر دہشتگروں کا تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے۔ البم میں دہشتگردوں کے مختلف انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی تصاویر لگائی گئی ہیں جن کے سروں کی قیمت حکومت کی جانب سے ایک کروڑ روپے سے لے کر دس، دس لاکھ تک مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے البمز کے لیے تصاویر اکٹھی کرنے میں نادرا کی مدد بھی لی گئی ہے اور ان کے تمام البمز ڈی پی اوز اور پولیٹیکل انتظامیہ کو بھجوائی جائیں گی۔ سرکاری ذرائع کے مخبروں کے تحفظات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں کی گرفتاری پر اطلاع دینے والے کا نام راز میں ہی رکھا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف















































