کراچی/اسلام آباد(نیوزڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں مقیم افغان طالبان کا ایک وفد افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کے لیے کراچی پہنچ گیا ہے تاہم دفترخارجہ نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایاکہ اسلام آباد میں بعض سفارتی ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا افغان طالبان کا ایک وفد پاکستان آچکا ہے،ذرائع کے مطابق قطر سے آنے والے افغان طالبان کے وفد میں ملا شہاب الدین دلاور اور ملا جان محمد شامل ہیں، جبکہ کچھ طالبان رہنما پاکستان سے اس مصالحتی عمل میں افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہوں گے۔یاد رہے کہ افغان طالبان کے وفد میں شامل ملا شہاب الدین دلاور طالبان کے دورِ حکومت میں پشاور میں افغان کونسل کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ افغان طالبان کے بعض ذرائع بھی اس وفد کے آنے کی تصدیق کرتے ہیں تاہم رسمی طور پر اْن کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔ذرائع کے مطابق رواں ہفتے اسلام آباد ہی میں چار ملکی مذاکرات کا عمل ایک بار پھر شروع ہوگا، لیکن باضابطہ طور پر اس اجلاس کا اعلان تاحال نہیں ہوا ہے۔ افغان طالبان کا یہ وفد ایسے موقع پر پاکستان پہنچ چکا ہے جب افغان صدر نے کابل میں ایک خطاب میں کہا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے سلسلے میں اب انھیں پاکستان سے کوئی اْمید نہیں ہے۔مبصرین کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں گزشتہ ہفتے ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد پاکستان کا افغان طالبان پر دباؤ تھا کہ وہ امن مذاکرات میں حصہ لیں۔امریکہ، چین، پاکستان اور افغانستان کے درمیان افغانستان میں قیام امن کے لیے چار ملکی مصالحتی عمل کا سلسلہ رواں سال جنوری میں اسلام آباد سے شروع ہوا تھا جس کے بعد اب تک چار اجلاس منعقد ہوچکے ہیں، جن میں دو اجلاس اسلام آباد اور دو کابل میں ہوئے۔
قطر میں مقیم طالبان وفد افغان حکومت سے براہ راست بات چیت کیلئے کراچی پہنچ گیا ،بی بی سے کا دعویٰ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آئی سٹل لو یو
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
-
خلائی مخلوق جلد زمین پر اترے گی؟ امریکی ایف بی آئی کی خفیہ دستاویز نے تہلکہ مچا دیا
-
خاتون نے شوہر سے ملکر عاشق کو ہلاک کر دیا، لاش ڈرم میں ڈال کر نالے میں پھینک دی
-
منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی عدالت میں پیشی کے دوران پھٹ پڑی
-
14سالہ لڑکے کو دوست نے زیادتی کے بعد ہلاک کردیا
-
چین کے سرکاری عشائیے میں ایلون مسک کی دلچسپ حرکات وائرل
-
پنکی کے انکشافات پر ملک گیر کریک ڈان، افریقی باشندوں سمیت 24 افراد گرفتار
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی کردی، کمرشل جہازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان
-
ایک کروڑ سے زائد مالیت کے 137 موبائل فون کی اسمگلنگ ناکام
-
کرنٹ لگنے سے شہری کی ہلاکت کا کیس، کے الیکٹرک کو 1 کروڑ 35 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
-
خاتون ٹیچر کو اے آئی سے تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا سکیورٹی گارڈ گرفتار



















































