قاہرہ (نیوزڈیسک)مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی نے حکومت مخالف مظاہروں سے قبل ملک کے شہریوں سے حکومت اور ملکی اداروں کے دفاع کی اپیل کردیٹی وی پر اپنے خطاب میں صدر السیسی نے کہا کہ اگر ملک متحد ہوگا تو اسے غیر مستحکم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں گی۔پورے ملک میں سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے اور حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ مظاہرین کے ساتھ سختی سے نمٹا جائےگا۔صدر السیسی نے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنافیر اور تیران کے جزائر سدا سے سعودی عرب کے تھے۔مسٹر السیسی نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ایک بار پھر لوگ (مصر کی) سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں۔‘ انھوں نے پھر سے کہا کہ شیطانی قوتیں ان کے ملک کے خلاف سازش کر رہی ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہماری ذمہ داری اپنی سلامتی اور استحکام کا دفاع ہے اور مصری باشندو! میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ پھر کوئی آپ کو دہشت زدہ نہیں کر سکتا۔

























