پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نائن الیون انکوائری رپورٹ، امریکہ نے بڑافیصلہ کر لیا

datetime 25  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) اوباما انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے سے متعلق کانگریس کی انکوائری رپورٹ کے 28 صفحات پر مشتمل ‘خفیہ باب’ جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس میں حملہ آوروں کے سعودی عرب سے ممکنہ تعلقات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ امر یکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ دستاویزات کیپٹل کے تہہ خانے میں ایک نہایت محفوظ کمرے میں رکھی گئی ہیں، جس میں 9/11 ہائی جیکرز کو امریکا میں مخصوص غیر ملکی مدد کے حوالے سے کانگریس کی مشترکہ انکوائری کے ذریعے سامنے آنے والی معلومات شامل ہیں۔مذکورہ پینل کے شریک چیئرمین اور فلوریڈا سے ڈیموکریٹک کے سابق سینیٹر بوب گراہم اور دیگر کا کہنا ہے کہ مذکورہ 28 صفحات میں سعودی عرب پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک انتظامی عہدیدار نے انھیں بتایا ہے کہ انٹیلی جنس افسران اگلے چند ہفتوں میں اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آیا اس رپورٹ کا کم ازکم یہ حصہ ریلیز کرنا ہے۔کانگریس کی مشترکہ انکوائری کمیٹی اور 9/11 کمیشن کے رکن ٹم روئمر نے، جو مذکورہ خفیہ باب کو 3 مرتبہ پڑھ چکے ہیں، ان 28 صفحات کو ‘پولیس کی ابتدائی رپورٹ’ قرار دیا۔روئمر کے مطابق ‘رپورٹ میں الزامات تھے، شواہد کی رپورٹس تھیں، ہائی جیکرز کے حوالے سے ثبوت تھے کہ وہ امریکا میں کن لوگوں سے ملے، اس میں ہر طرح کی مختلف معلومات تھیں جن کا 9/11 کمیشن کو جائزہ لینے اور تحقیقات کا ٹاسک دیا گیا تھا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…