پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

اوباما کے دوخفیہ خطوط،ایرانی سپریم لیڈرسے ملاقات کی درخواست

datetime 24  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی اور ایرانی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے ایرانی مرشد اعلی علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی کے نام بھیجے گئے دو خفیہ خطوط میں مرشد اعلیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی درخواست کی اور ساتھ ہی اپنی مدت صدارت کے اختتام سے قبل خطے کے معاملات کو ایرانیوں کے ساتھ زیربحث لانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق اوباما نے حسن روحانی اور علی خامنہ ای کو خطوط، ملاقات کے لیے سازگار ماحول قائم کرنے کے سلسلے میں بھیجے ہیں تاکہ بات چیت کے ذریعے شام اور یمن کے مسئلوں کے حل پر کام کیا جاسکے۔امریکا میں نئے قدامت پرستوں کے نزدیک سمجھی جانے والی ویب سائٹ نے اس جانب توجہ دلائی کہ ایران میں سینئر قیادت نے ابھی تک اوباما اور روحانی کے درمیان ملاقات کا وقت مقرر نہیں کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ موضوع کے حوالے سے ایرانی حکومت کے اندر مختلف فریقوں کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔ویب سائٹ نے کچھ عرصہ قبل ایرانی مرکزی بینک کے سربراہ کی امریکی وزیر خزانہ کے ساتھ ملاقات کو اوباما روحانی ملاقات کی تیاری کے ساتھ جوڑا ہے۔ اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی نیویارک میں اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے ملاقات کا بھی اسی معاملے سے تعلق ہونے کی جانب اشارہ کیا ۔دوسری جانب ایران میں اصلاح پسندوں کی ویب سائٹ نے بتایا کہ اوباما کی جانب سے ایرانی مرشد اعلی اور صدر کو خطوط مارچ کے اواخر میں بھیجے گئے تھے۔ ان خطوط میں امریکی صدر نے تعاون اور شرکت کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں اختلافات کا باعث بننے والے معاملات کے حوالے سے بات چیت کی درخواست کی۔ادھرامریکی نائب وزیر خارجہ جان کیربی نے اس موضوع پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…