نیویارک(نیوزڈیسک)کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نیویارک کے باکسنگ جم میں غریب بچوں کو باکسنگ کے داو¿ پیچ سکھائے،وہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق معاہدے پر دستخطوں کیلئے آجکل نیویارک میں ہیں۔تفصیلات کےمطابق جسٹن ٹروڈو گزشتہ روز بروکلین کی گلیسن جم گئےجہاں غریب بچوں کوباکسنگ کی مفت تربیت دی جاتی ہے اس موقع پر جسٹن ٹروڈوبھی باکسنگ کے دستانے اور کٹ پہن کر رنگ میں اتر گئےاور نہ صرف جم کے ٹرینر کے ساتھ باکسنگ کھیلی بلکہ باکسنگ کی تربیت لینے والے بچوں بچیوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انہیں باکسنگ کے داو¿ پیچ کے بارے میں بتایا۔