نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت نے پاکستان کےساتھ اپنی 2900کلومےٹر طوےل سرحد پر الےکٹرانک سسٹم کی تنصےب کےلئے 29ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دےدی ۔سی آئی بی اےم اےس نامی منصوبے کے تحت پاکستان سے ملحق سرحد سمےت جموں مےں 5.5کلو مےٹر پٹی پر پائلٹ پراجےکٹس پر پہلے ہی کام کا آغاز کرچکا ہے نئے جدےد الےکٹرانک سسٹم کے تحت طوےل سرحد پر سی سی ٹی وی کےمرے ،تھرمل امےج اور نائٹ وےژن آلات سمےت مےدان جنگ مےں نگرانی کرنےوالے رےڈار ،لےزر ،بےرئےر نصب کرنے کا منصوبہ حتمی شکل اختےار کررہا ہے ”جرےدے “نے حالےہ اشاعت مےں انکشاف کےا ہے کہ بھارت سرحدی علاقوں مےں 5درجاتی حصار قائم کرنے کی بھی منظوری دی ہے جس سے سرحد کی 24گھنٹے نگرانی ممکن ہو سکے گی ۔