اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایران کے خطرناک تجربے نے دنیا میں ہلچل مچادی،روس نے تصدیق کردی

datetime 22  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/تہران(نیوزڈیسک)ایران کے خطرناک تجربے نے دنیا میں ہلچل مچادی،روس نے تصدیق کردی، ایران کی جانب سے خفیہ طور پر جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بین البراعظمی بلیسٹک کا تجربہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق ایران نے خفیہ طور پر جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’’سیمرگ‘‘ کا تجربہ کیا تاہم اس کی تفصیلات میڈیا کو جاری نہیں کی گئیں۔ روس کے ذرائع کے مطابق ایران نے بلیسٹک میزائل کا تجربہ صحرائے کوپر میں کیا جس کا انکشاف روس کے 2 ریڈار اسٹیشنوں ’ہیذر‘ اور ’افرمافیر‘ کے ذریعے ہوا۔روس کے اخبارکے مطابق دفاعی ماہرین میزائل تجربے کی خصوصیات جاننے کے لئے تحقیقات کررہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی حکام نے میزائل تجربے کے حوالے سے کسی قسم کا بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ایران کے میزائل تجربے کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایران کے نئے میزائل تجربے کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات نہیں ہیں تاہم امریکا ایران کے میزائل تجربات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے رواں برس مارچ میں ایران کے بلیسٹک میزائل تجربے کے بعد تہران پر معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جب کہ ایران کا کہنا تھا کہ میزائل تجربے سے آئی اے ای اے کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…