نواز شریف اور خورشید شاہ کو گوادر منصوبہ روٹ کی تبدیلی پر تحفظات سے آگاہ کیا‘وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد: پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات‘گوادر کاشغر روڈ روٹ تبدیل کرنے پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کے تحفظات اور احساس محرومی سے آگاہ کیا‘وزیر اعظم نے اجلاس بلا کر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ‘محمود اچکزئی کی خورشید شاہ سے بھی اہم ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق شتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے منگل کے روز اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے ملاقاتیں کی اور انہیں گوادر کاشغر روڈ کے منصوبے کی روٹ کی مبینہ تبدیلی پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کے تحفظات بارے آگاہ کیا جبکہ ساتھ کی بلوچستان سندھ اور خیبر پختونخوا کے عوام کے احساس محرومی بارے بھی بات چیت کی روزنامہ قدرت کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے انہیں تینوں صوبوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کرکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا گوادر تا کاشغر مجوزہ روٹ سے متعلق پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ملاقات میں رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو بلوچستان سندھ اور خیبرپختونخواہ کی جانب سے گوادر کاشغر روٹ سے متعلق احساس محرومی اور تحفظات سے آگاہ کیا پشتونخوامیپ کے چیئرمین نے وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو بتایا کہ اس روٹ سے متعلق ان تینوں صوبوں کی سیاسی جماعتوں اور عوام کو تحفظات ہیں جس پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے کہاکہ گوادر کاشغر روٹ کے بارے میں جلد ہی تینوں صوبہ کے سیاسی رہنماؤں کا اجلاس طلب کریں گے دوسری جانب پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے گوادر تا کاشغر روٹ کے بارے میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے مجوزہ تجارتی شاہراہ پر اظہار خیال کیا ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ آئندہ ایک دو روز کے دوران وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو گوادر تا کاشغر روٹ سے معلق رسمی طورپر خط لکھیں گے جس میں وزیراعظم سے التجاء کریں گے اور چھوٹوں صوبوں کے خدشات اور تحفظات سے انہیں آگاہ کریں گے ۔
محمود خان اچکزئی کی وزیرا عظم اور اپوزیشن لیڈر سے ملاقاتیں
11
فروری 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں