اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایسا کیوں کہا؟ایران سعودی عرب پر برہم

datetime 21  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوز ڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم کی ترکی میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے غصہ سعودی عرب پر نکالا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق تہران میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران سپریم لیڈر نے نام لیے بغیر سعودی عرب پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دلوانے کے فیصلے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔سپریم لیڈر نے الزام عاید کیا کہ مسلمان ملکوں کے ایک مخصوص ٹولے نے اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کو یرغمال بنا رکھا ہے۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی حمایت کرتے ہوئے اسے عالم اسلام کا ’فخر‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ جیسی تنظیموں کی حمایت اور مدد ہمارے لیے باعث فخر ہے۔خیال رہے کہ حال ہی میں ترکی کی میزبانی میں ہونے والی اسلامی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر جاری اعلامیے میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے ساتھ ساتھ ایران کو دوسرے ملکوں میں مداخلت پر سخت تنبیہ کی گئی تھی جس پر ایران کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔ حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے اور ایران کی مداخلت کی مذمت کرنے پر صدر حسن روحانی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے تھے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…