ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش کا اگلا ہدف یورپی ساحل ہیں،اطالوی انٹیلی جنس کا دعویٰ

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) اطالوی انٹیلجنس نے کہاہے کہ داعش آئندہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران یورپ کے ساحلوں پر سیاحوں کودہشت گرد حملوں کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقہ میں قابل اعتماد ذرائع سے اطالوی انٹیلجنس کو ملنے والی رپورٹ میں داعش کھانے پینے کی چیزیں فروخت کرنے والوں کے بھیس میں شدت پسندوں کو بھیجنے کی منصوبے تیار کررہی ہے۔ اس کا مقصد اسپین، فرانس اور اٹلی کے سیاحتی مقامات میں ساحلوں پر دھماکا خیز مواد کی بیلٹوں کے ساتھ خودکش حملوں اور زمین میں نصب بم دھماکوں کی کاررائیوں پر عمل درآمد ہے۔افریقہ میں قابل اعتماد ذرائع سے اطالوی انٹیلجنس کو ملنے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ خون کے پیاسے یہ درندے مذکورہ تفریحی مقامات پر پھیل جائیں گے اور پھر کھانے پینے کی اشیاء پیش کرنے والوں کے روپ میں سیاحوں کو خدمات فراہم کریں گے۔ داعش کے منصوبوں میں ان ساحلوں پر جو عموما موسم گرما میں کھچا کھچ بھرے رہتے ہیں، خودکش حملوں، غسل آفتاب کے لیے آرام کرسیوں کے نیچے مدفون دھماکا خیز مواد کے علاوہ خودکار ہتھیاروں کا استعمال بھی شامل ہے۔نشانہ بنائے جانے والے ساحلوں کی فہرست میں جنوبی فرانس کے تفریحی مقامات، اٹلی کے مشرقی اور مغربی دو ساحل اور اسپین کا تفریحی مقام وسٹا ڈیل سول شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق جس چیز کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے وہ دہشت گردی کے حوالے سے ایک نیا رخ ہے۔ ساحلوں کی حفاظت انتہائی دشوار کام ہے۔ گزشتہ سال تیونس کے ایک ساحل پر مسلح شخص نے 30 برطانوی باشندوں سمیت 38 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…