’آئی ایم سوری‘،الطاف حسین نے دھرنے میں شریک خواتین سے معافی مانگ لی
10
فروری 2015
لندن: الطاف حسین نے دھرنے میں شریک شریف خوتین سے معافی مانگ لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے دھرنے میں شریک خواتین کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا تھا لیکن الطاف حسین جانب سے دھرنے میں شریک شریف خواتین سے معافی مانگ لی ہے۔میڈیا کو جاری بیان میں الطاف حسین کا کہناتھا کہ دھرنے میں شریک جن خواتین کی میرے بیان کی وجہ سے دل آزاری ہوئی ہے میں ان سے معافی مانتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے میں شریک خواتین ان کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں اور ان سے دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے معذرت چاہتا ہوں ۔ اس کے علاوہ الطاف حسین نے ترجمان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کو مخاطب ہوئے کہا ہے کہ وہ ان سے بھی معافی مانگتے ہیں اور ڈاکٹر شیریں مزاری لیے الطاف حسین نے 146 آئی ایم سوری 145 کے الفاظ بھی استعمال کیے ہیں۔الطاف حسین نے مزید واضح کیا کہ ابھی انہوں نے عمران خان کے خلاف کوئی بیان بازی نہیں کی لیکن اگر انہیں ایسا کرنا پڑا تو عمران خان کو آٹے دال کا بھاﺅ معلوم ہو جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں