ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کی دھمکی ،امریکہ نے بھی بڑا اعلان کردیا

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی دھمکی ،امریکہ نے بھی بڑا اعلان کردیا, وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما ایسی کسی قانون سازی پر دستخط نہیں کریں گے جس سے سعودی عرب جیسے ملکوں پر قانونی چارہ جوئی کی اجازت ملتی ہو کہ اْس کے اہل کاروں نے 11 ستمبر 2001ء کے امریکی سرزمین پر دہشت گرد حملوں میں کسی طرح کا کوئی کردار ادا کیا۔وائس آف امریکا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جوش ارنسٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اقتدار اعلیٰ کے استثنیٰ کے پورے نظریے کو خطرہ لاحق ہے۔ اس سے کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ خود امریکا کے لیے اہم نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کے ترجمان نے کہاکہ قانون سازی کے بارے میں تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس خیال کو ذہن میں لانا مشکل ہوگا کہ جس طرح سے اِس کا مسودہ بنایا جارہا ہے، صدر اوباما اْس پر دستخط کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار اعلیٰ کے استثنیٰ کا سوال ایسا ہے جس سے امریکا کی استعداد کو تحفظ فراہم ہوتا ہے کہ وہ دنیا کے تمام ملکوں سے مل کر کام کرے گا۔ اس اصول سے ہٹنے سے امریکا، ہمارے ٹیکس دہندگان، ہمارے فوجی اور سفارت کاروں کو خطرہ لاحق ہوگا۔ترجمان نے سعودی عرب کو دہشت گردی کے انسداد کے حوالے سے امریکا کا اہم پارٹنر قرار دیا۔ اْنھوں نے تسلیم کیا کہ دونوں ملک ہر چیز سے اتفاق نہیں کرتے، تاہم نااتفاقی کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت تسلیم کرتی ہے کہ عالمی مالیاتی نظام کی ہموار کارکردگی ہمارے دونوں ملکوں اور ہماری معیشتوں کے لیے سودمند ہے۔ اور اس ضمن میں عدم استحکام، دونوں کے مفاد میں نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…