جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

عربوں نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا،انوکھا گھر تیار

datetime 19  اپریل‬‮  2016 |

دبئی(نیوزڈیسک) عربوں نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ،پانی پر تیرتا ایک گھر بنا لیا،یہ منصوبہ 2016 تک مکمل کرلیا جائے گا، یہ پہلا گھر مکمل طور پر فرنش اور تیار ہے اور اب اس کی مصنوعی مونگوں کی چٹان پر کام کیا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں کافی عرصے قبل تیرتے گھروں کے ایک منصوبے کی تعمیر کا اعلان کیا گیا تھا جس پر ماہرین نے کچھ شکوک و شبہات بھی ظاہر کیے تھے۔اس منصوبے کے تحت سمندر کے اندر ایسے گھر بنائے جانے تھے جس میں ایک زیرآب بیڈروم بھی شامل تھا جس کے لیے شیشے کی دیواروں کا انتخاب کیا جاتا ہے جبکہ ایک مصنوعی مونگوں کی چٹان بھی اس کی بنیاد کا حصہ ہوتی۔اور اب اس منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی نے پہلا ‘فلوٹنگ سی شور’ مکمل کرلیا ہے اور اب وہ دبئی کے ساحلوں پر مصنوعی جزیروں کے منصوبے دی ورلڈ کے درمیان تیر رہا ہے۔اس کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں جو حیران کن ہیں۔اس منصوبے پر کام کرنے والے کلینڈینسٹ گروپ کے ترجمان کے مطابق یہ پہلا گھر مکمل طور پر فرنش اور تیار ہے اور اب اس کی مصنوعی مونگوں کی چٹان پر کام کیا جارہا ہے۔تیرتے ہوئے گھروں کا یہ منصوبہ 2016 تک مکمل کرلیا جائے گا اور 131 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ گھر بننے سے پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…