ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی ریاسٹ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید بارشیں، پانچ افراد ہلاک ہلاک ،ہنگامی حالت نافذ

datetime 19  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوسٹن(نیوزڈیسک) امریکی ریاسٹ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں شدید بارشوں کے باعث پانچ افراد ہلاک ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں شدید سیلاب کی صورتحال ہے، ریاست کے گورنر گریک ایبٹ نے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے حکام کے مطابق گزشتہ روز ہیوسٹن میں تقریباً 17 انچ بارش ہوئی جو ایک تاریخی واقعہ ہے۔ڈاؤن ٹاؤن ہیوسٹن کی دریاؤں میں طغیانی کے سبب کئی علاقوں میں پانی کی سطح بڑھ گئی ہے جہاں تقریبا 1،200 لوگوں کو سیلابی ریلے سے باہر نکالا گیا ہے۔ہیوسٹن امریکہ کا چوتھا بڑا شہر ہے جہاں سیلاب کی صورت حال کے سبب تقریباً 70،000 لوگوں کے گھروں میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔سیلاب کے پانی سے تقریبا 1000 گھر متاثر ہوئے ہیں جن میں پانی اندر تک پہنچ گیا ہے اور ابھی پانی کی سطح بڑھ رہی ہے۔مقامی حکام نے ایک بڑے شوپنگ مال کو بے گھر ہونیوالے متاثرہ لوگوں کیلئے محفوظ سینٹر بنا دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونیوالے ایک شخص کی لاش پانی میں ڈوبی ہوئی گاڑی سے برآمد ہوئی ہے۔حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ تیز بہتے پانی میں گاڑی نہ چلائیں اور بچوں کو بھی پانی میں کھیلنے سے منع کیا گیا ہے جس میں سانپ اور دیگر موزی جانور ہوسکتے ہیں۔سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں گرین پوائنٹ کا مقام بھی ہے جہاں زیادہ تر غریب ہسپانوی نژاد لوگ آباد ہیں۔ہیوسٹن شہر خلیج میکسکو کے پاس آباد ہونے کی وجہ سے یہاں تیز بارشوں کا سلسلہ ایک عام بات ہے۔ گذشتہ برس ہی شہر کئی بار شدید سیلاب کی ذد میں آیا تھا۔دی سٹی آف ہیوسٹن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ یہ سیلاب سنہ 2001 میں ‘ٹروپکل سٹارم الیزن‘ کے بعد سے آنے والا اب تک کا سب سے بڑا سیلاب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…