واشنگٹن (نیوزڈیسک) وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما ایسی کسی قانون سازی پر دستخط نہیں کریں گے جس سے سعودی عرب جیسے ملکوں پر قانونی چارہ جوئی کی اجازت ملتی ہو کہ اْس کے اہل کاروں نے 11 ستمبر 2001ء کے امریکی سرزمین پر دہشت گرد حملوں میں کسی طرح کا کوئی کردار ادا کیا۔وائس آف امریکا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جوش ارنسٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ اقتدار اعلیٰ کے استثنیٰ کے پورے نظریے کو خطرہ لاحق ہے۔ اس سے کسی دوسرے ملک کے خلاف نہیں بلکہ خود امریکا کے لیے اہم نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کے ترجمان نے کہاکہ قانون سازی کے بارے میں تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس خیال کو ذہن میں لانا مشکل ہوگا کہ جس طرح سے اِس کا مسودہ بنایا جارہا ہے، صدر اوباما اْس پر دستخط کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اقتدار اعلیٰ کے استثنیٰ کا سوال ایسا ہے جس سے امریکا کی استعداد کو تحفظ فراہم ہوتا ہے کہ وہ دنیا کے تمام ملکوں سے مل کر کام کرے گا۔ اس اصول سے ہٹنے سے امریکا، ہمارے ٹیکس دہندگان، ہمارے فوجی اور سفارت کاروں کو خطرہ لاحق ہوگا۔ترجمان نے سعودی عرب کو دہشت گردی کے انسداد کے حوالے سے امریکا کا اہم پارٹنر قرار دیا۔ اْنھوں نے تسلیم کیا کہ دونوں ملک ہر چیز سے اتفاق نہیں کرتے، تاہم نااتفاقی کو سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت تسلیم کرتی ہے کہ عالمی مالیاتی نظام کی ہموار کارکردگی ہمارے دونوں ملکوں اور ہماری معیشتوں کے لیے سودمند ہے۔ اور اس ضمن میں عدم استحکام، دونوں کے مفاد میں نہیں ہے۔
سعودی عرب کی دھمکی نے کام کردکھایا،امریکہ نے بڑا اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
ملک بھر میں بینکس بند رہیں گے
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
ٹرمپ کے عالمی جنگ کے انتباہ کے بعد امریکی فوج کا خطرناک میزائل تجربہ
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
گنے کی فصل مارکیٹ میں آنے پر چینی کی قیمت میں بڑی کمی















































