جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

یہودی لابی کی نفرت انگیز مہم کے خلاف سویڈش مسلمان وزیرمستعفی

datetime 19  اپریل‬‮  2016 |

اسٹاک ہوم(نیوزڈیسک) سویڈن کی کابینہ میں شامل ترک نڑاد ایک مسلمان وزیر محمدقبلان نے یہودی لابی کی مسلسل نفرت انگیز مہم کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق سویڈن میں ہاؤسنگ کے وزیر محمد قبلان کے خلاف کچھ عرصے سے ملک کیسیاسی اور ابلاغی حلقوں میں ’یہود دشمنی‘ کیالزامات کی مکروہ مہم چلائی جا رہی ہے جس میں ان کے ایک سابقہ بیان کو بنیاد بنا کرانہیں مورد الزم ٹھہرانے کی مذموم کوشش کی گئی ۔ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ترک نڑاد وزیر محمد قبلان نے ایک بیان میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کو نازیوں کے کیمپوں میں ہونے والے قتل عام کے مماثل قرار دیا تھا۔سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفین نے سوموار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں ہاؤسنگ کے وزیر محمد قبلان کے استعفے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کی جگہ ’’انوائرمنٹ پارٹی‘‘ کے ایک دوسرے رکن ببیر بولونڈ کو وزارت ہاؤسنگ کا قلم دان سونپا گیا ہے۔ خیال رہے کہ محمد قبلان کا تعلق بھی اسی جماعت سے ہے۔وزارت سے مستعفی ہونے والے مسلمان رہ نما محمد قبلان نے بھی ایک نیوز کانفرنس کے دوران اپنا موقف واضح کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’میں انتہا پسندی کی تمام شکلوں کو مسترد کرتا ہوں۔ انوائرمنٹ پارٹی اسلامی اقدار کی نمائندگی کرتی ہے جو تنوع اور عالمی یکجہتی پر یقین رکھتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے۔ یہی میرے بھی اصول اور اقدار ہیں اور مجھے ان پر پورا بھروسہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…