اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سپین میں سرکاری سطح پر مسلمان بچوں کیلئے اسلامیات کی کلاس متعارف کرانے کا اعلان

datetime 20  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(نیوز ڈیسک) سپین میں پہلی بار سرکاری سطح پر مسلمان بچوں کے لیے اسلامیات کی کلاس متعارف کرانے کااعلان کردیاگیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میڈرڈ حکومت سرکاری اسکولوں میں مسلمان بچوں کے لیے اسلامیات کی کلاس متعارف کرا رہی ہے جس پر جلد عمل درآمد شروع ہو گا ۔ ابتدائی طور پر اسلامیات کا نصاب پرائمری اور مڈل کی سطح کے اسکولوں میں پڑھایا جائے گا ۔ اس اقدام کا مقصد مسلمان بچوں کو اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات سے روشناس کرانا ہے ۔ نصاب میں تفسیر قرآن کریم ، تاریخ اسلام ، احادیث نبوی اسلامی عقائد اور اسلام کے بنیادی اصول شامل ہوں گے ۔اس مقصد کے لے اسپین کی حکومت نے ملک میں تین سے 18 سال کے تین لاکھ مسلمان طلبا طالبات کے لیے اضافی بجٹ مختص کیا ہے ۔خیال رہے کہ اسپین میں کافی عرصے سے وہاں پرسرگرم مسلمان تنظیمیں اسکولوں میں اسلامی تعلیمات کا نصاب پڑھانے کا مطالبہ کرتی چلی آرہی ہیں۔ خاص طور پر ان اسکولوں میں جہاں مسلمان بچوں کی بڑی تعداد زیرتعلیم ہے وہاں اسلامیات کی کلاسوں کے اجرا کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…