اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کل الطاف حسین کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کےنامناسب الفاظ کیخلاف پی ٹی آئی نے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ پی ٹی کل تمام اضلاع اور تحصیلوں میں پریس کلبز کے سامنے الطاف حسین کے بیان کے خلاف مظاہرے ہوں گےاورپتلے بھی جلائے جائیں گے۔ ملک گیر احتجاج کیلئے عمران خان نے خواتين ونگ کی صوبائی اور ضلعی صدور سے رابطہ کیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے الطاف حسين کے بيان پر پُرامن احتجاج ريکارڈ کرانے کی ہدايت ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کل متحدہ قومی مومنٹ کے خلاف پشاور میں احتجاج کا اعلان کر دیاہے ۔ خیبرپختونخوا کے وزیر برائے معدنیات ضیاء اللہ آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ متحدہ قومی مومنٹ ایک دہشت گردی تنظیم ہے جو ہندوستان کی ایجنٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے خلاف کل صوبائی حکومت کی جانب سے پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جس میں صوبائی وزراء اراکین پارلیمنٹ اور پارٹی کارکن شرکت کرینگے ۔ ضیاء اللہ آفریدی نے حکومت سے عمران فاروق قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔