انقرہ(این این آئی)ترکی میں اسلامی سربراہی کانفرنس (او آئی سی)کے دوران خطے کے ممالک میں ایران اور حزب اللہ کی مداخلت کی مذمت پر ایران نے کہاہے کہ حزب اللہ اور ایران کی مذمت کرنے پر ’او آئی سی‘ کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے معاون برائے خارجہ امور عباس عراقجی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اسلامی تعاون تنظیم ایک مخصوص لابی کے زیراثر اور مسلمان ملکوں کے ایک گروپ کے ہاتھوں میں یرغمال ہے جو اسے اپنے مخصوص اہداف و مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔