اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ طاہر رفیق بٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ نے اعلیٰ مہارت کا ثبوت دیا ہے۔جبکہ پاک فضائیہ خطرات سے نمٹنے کی بہترین صلاحیت رکھتی ہے۔ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے پاک فضائیہ کے سالانہ ایئر سیفٹی ریویو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ سیفٹی نظام میں بہت آگے نکل چکی ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ پاک فضائیہ تمام تر مشکلات اور چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آپریشن ضرب عضب میں کامیابی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔