لندن(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو یہ بات سمجھ کیوں نہیں آتی کہ اخلاقی جواز کھونے کے بعد ان کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی حق باقی نہیں رہا۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں عمران خان نے کہاکہ پاناما لیکس میں نام آنے پر اسپین کے وزیر کو مستعفی ہونے کیلئے کسی کمیٹی کی ضرورت نہیں پڑی کیونکہ انھوں نے عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو دیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ یہ بات ہمارے وزیراعظم کو کیوں سمجھ نہیں آتی کہ جمہوریت میں وزیراعظم ایک مرتبہ اخلاقی جواز کھو دے تو وہ اپنے عہدے پر فائز نہیں رہ سکتا۔