بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

یورپ میں کیمیائی حملے ،روس نے انتباہ کردیا

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) روس نے اقوام متحدہ سے شام میں لڑنے والے انتہا پسند گروپوں کی نگرانی کے لیے رجوع کر لیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ ان کی جانب سے یورپ میں ممکنہ طور پر کیمیائی حملوں کا خطرہ موجود ہے۔روس اور چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے،اس میں رکن ممالک اور خاص طور پر شام کے ہمسایہ ممالک ترکی اور عراق سے کہا گیا ہے کہ وہ مسلح گروپوں کی کیمیائی ہتھیاروں کے حصول یا ان کو تیار کرنے سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں فوری اطلاع دیں۔اقوام متحدہ میں متعیّن روسی سفیر ویٹالے چرکین کا کہنا تھاکہ اس اقدام سے کیمیائی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹا جاسکے گا۔انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کسی کو یہ دعویٰ کرتے نہیں سنا ہے کہ انھیں شامی حکومت کے کسی یورپی شہر میں سب وے پر کیمیائی ہتھیاروں سے کسی حملے کا خطرہ لاحق ہے بلکہ یہ تمام کام دہشت گرد ہی کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات سے آگاہ ہیں کہ ہزاروں جنگجو یورپ منتقل ہوچکے ہیں اور وہاں اس بات پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ کیا ان میں سے بعض اپنے ساتھ کیمیائی ہتھیاروں کے اجزاء بھی لے گئے ہیں؟ کیا ان میں سے بعض کیمیائی ہتھیاروں کو تیار کرنے سے متعلق علم کو بھی اپنے ساتھ کسی یورپی شہر یا یورپی ملک میں منتقل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں؟ظاہر ہے کہ یہ ایک واضح خطرہ موجود ہے۔مجوزہ قرارداد کا مسودہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے کے اجلاس میں پیش کیا گیا ہے۔اس میں شام میں ماضی میں کیمیائی ہتھیاروں کے حملوں میں کارفرما ہاتھ کے تعیّن کے لیے اقوام متحدہ کی تحقیقات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔شام میں 2014ء میں تین دیہات پر کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں تیرہ افراد کی ہلاکت کے بعد تحقیقات کے لیے یہ مشترکہ میکانزم قائم کیا گیا تھا۔شام کے اتحادی روس نے بڑے پس وپیش کے بعد اس میکانزم کے قیام سے متعلق قرارداد کی حمایت کی تھی۔روس نے مغربی ممالک کے اس دعوے کو بھی مسترد کردیا تھا کہ دمشق حکومت کلورین گیس کے حملوں کی ذمے دار ہے۔واضح رہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت اور باغی گروپ ایک دوسرے پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کے الزامات عائد کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…