مظفرآباد (نیوز ڈیسک)مسلم کانفرنس کا ن لیگ سے اتحاد کے فارمولے کی ناکامی کے بعد پیپلزپارٹی کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھادیا۔ اتفاق رائے سے اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ الیکشن2016میں ایک دوسرے کی مرضی سے امیدوار کھڑے کیے جائیں گے مشاورت مکمل ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم کانفرنس اور ن لیگ کے اتحاد کی ناکامی کے بعد سردار عتیق احمد خان اور چوہدری مجید کے درمیان ملاقات، پارٹی مشاورت کے بعد الیکشن میں40حلقوں میں ایک دوسرے کی مشاورت سے امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ لوز سیٹوں پرایک دوسرے کی مکمل سپورٹ کریں گے جس پر پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کی قیادت میں اتفاق ہوگیا جس کے بعد ایک مرتبہ مسلم کانفرنس نے نئی حکمت عملی شروع کردی جس میں دیے جانے والے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر غوروفکر شروع کردیا۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر نے بھی اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کے لیے مشاورت شروع کردی ہے جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے سربراہان اپنی آخری ملاقات اسلام آباد میں کریں گے اس کے بعد انتخابات کے اعلان کے بعد دونوں جماعتیں مل کر انتخابی مہم شروع کریں گی تمام تر معمولات طے کر لیے گئے۔