اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کوریا نے لاہور کے عجائب گھر میں رکھے بدھا کے 2مجسمے ادھار مانگ لئے

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) کوریا نے لاہور کے عجائب گھر میں رکھے بدھا کے 2مجسمے ادھار مانگ لیے ، کورین سفیر کے مطابق بدھا کے اٹھارہ سو سال پرانے 2مجسمے کوریا میں ستمبر میں ہونیوالی میں ایک نمائش میں رکھنا چاہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے عجائب گھر کی گندھارا آرٹ گیلری جہاں صدیوں پرانے ہاتھ سے بنے مجسمے اور گندھارا تہذیب سے جڑی مختلف اشیاء کا خزانہ موجود ہے ، بدھا کے مجسمے گیلری کا خاصہ ہیں ۔ کوریا کے سفیر نے اپنے وفد کے ہمراہ گندرا آرٹ گیلری کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ کوریا نے موٹروے بنائی تھی ، اب وہ دونوں ممالک کے درمیان کلچرل ہائی وے بنانا چاہتے ہیں ۔ کورین سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دھرتی بدھ مذہب کی جنم بھومی ہے ، اگر اس تاریخ کو درست انداز میں پیش کیا جائے تو سیاحت کو مزید فروغ مل سکتا ہے۔گندھارا آرٹ اینڈ کلچر ایسوسی ایشن کی سیکرٹری جنرل ایشنز ذوالفقار کے مطابق ستمبر میں کوریا میں ہونے والی نمائز میں لاہور عجائب گھر کے 2مجسمے لے جانا چاہتے ہیں ۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو درخواست دیدی ہے ۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…