پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

ڈی پی او بنوں نے مجھ پر 7 بلدیاتی ممبران کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ٗاکرم خان درانی

datetime 15  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ڈی پی او بنوں نے مجھ پر 7 بلدیاتی ممبران کے اغواء میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے ٗصوبائی حکومت ضلعی اور تحصیل ممبران کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو باقی عوام کیا ہوگا ٗ پولیس کی غیر جانبداری کے دعوے درست نہیں ہیں۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ صوبہ کے پی کے کی حکومت خود کو فرشتہ صفت کہتی ہے ٗ انہوں نے کہا کہ ہمارے 15 ضلعی اور 5 تحصیل کے ارکان پر ایف آئی آر درج ہے کہ وہ ہمارے بلدیاتی ارکان کے اغواء میں ملوث ہیں۔ ڈی پی او بنوں نے مجھ پر الزام عائد کیا کہ وفاقی وزیر اکرم خان درانی 7 بلدیاتی ممبران کے اغواء میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کمشنر کو خط لکھا کہ بنوں کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں حالانکہ یہ الیکشن فوج کی زیر نگرانی ہونا تھا اگر کوئی صوبائی حکومت جو 74 ضلعی اور 66 تحصیل ممبران کو تحفظ نہیں فراہم کر سکتی تو باقی عوام کا تحفظ کیسے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے پی کے میں پولیس کے ذریعے تمام حربے استعمال ہو رہے ہیں۔ پولیس کی غیر جانبداری کے دعوے درست نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اس تمام کارروائی سے استحقاق مجروح ہوا ہے۔ ایک کمیٹی بنائی جائے، یں نے جو کچھ کہا ہے وہ ثابت کروں گا۔ جس پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد کو ہدایت کی کہ وہ سیکورٹی کے حوالے سے متعلقہ وزارت کو آگاہ کریں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…