اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

سوئس اکاؤنٹس میں موجود رقم قوم کی امانت ہے ٗوزیر خزانہ اسحاق ڈار

datetime 15  اپریل‬‮  2016
APP17-01 DUBAI: November 01 – PML-N Chief Mian Muhammad Nawaz Sharif holding a meeting with PML-N leaders UAE. Senator Ishaq Dar also present in the meeting. APP
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوئس اکاؤنٹس میں موجود رقم قوم کی امانت ہے ٗمعاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلئے اپوزیشن کی طرف سے تعاون کا خیرمقدم کریں گے ٗہمارے خلوص پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہئے۔ جمعہ کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سوئس اکاؤنٹس میں 2 ارب ڈالر ہوں یا 200 ارب ڈالر، وہ قوم کی امانت ہیں۔ اپوزیشن کا کوئی رکن بھی اس معاملے کی طے تک پہنچنے کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کرے گا تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کابینہ کو سوئس اکاؤنٹس تک رسائی کے لئے سمری بھجوائی تھی اور پہلی بار کسی وزیر خزانہ نے یہ قدم اٹھایا ہے ٗکابینہ نے اس کی منظوری دی اور ایف بی آر کو اختیار دیا گیا کہ وہ سوئس حکام سے رابطہ کرے۔ اس سلسلے میں دو اجلاس اب تک ہو چکے ہیں تاہم ہم کسی ملک کو کارروائی جلد ہی آگے بڑھانے کے لئے مجبور نہیں کر سکتے۔ سوئس اکاؤنٹس میں 200 ارب ڈالر پاکستانیوں کے موجود ہونے سے متعلق خبر انہیں کسی اخبار سے ملی تھی ٗاس کا پورا انہیں بھی علم نہیں ہے تاہم ہمارے خلوص پر شک نہ کیا جائے۔ اب ہم ایک گلوبل سیٹ اپ کے بھی ممبر ہیں۔ اگر دوطرفہ طریقے سے اس معاملے پر پیشرفت تیزی سے نہیں ہوتی تو پھر کثیر جہتی ٹریک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم ہمارے خلوص پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل نے بتایاتھا کہ سوئس بینکوں میں 200ارب ڈالر پڑے ہوئے ہیں جبکہ اس سلسلے میں پاکستانی حکام کی سوئس حکام سے دو میٹنگز بھی ہوچکی ہیں ۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…