اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پاناما لیکس پر عدالتی کے بجائے پارلیمانی کمیٹی کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں رائیونڈ میں دھرنا نہیں دیں گے۔اپوزیشن لیڈر نے واضح کیا ہے کہ پیپلزپارٹی چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن کا مطالبہ نہیں کرےگی ۔پانامہ لیکس کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی رائے ونڈ میں دھرنا نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال نہیں کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی کمیٹی پیر سے عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کرے گی۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ کوئی معزز جج پاناما لیکس سے متعلق کمیشن کی سربراہی کے لئے تیار نہیں۔
رائیونڈدھرنے بارے خو رشید شاہ نےبھی بیا ن جا ری کر دیا
15
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں