اسلام آباد(ـنیوز ڈیسک )کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کے لیے وزرت داخلہ سے رجوع کر لیا۔
اپنے وکلاء کے ذریعے سیکرٹری داخلہ کے نام لکھے گئے خط میں ایان علی نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔ ماڈلنگ کے معاہدوں کی تکمیل کیلئے آج رات کراچی ائرپورٹ سے دبئی روانگی ہے جس کیلئے سیٹ بھی کنفرم ہوچکی ہے ۔
ایان علی نے وزارت داخلہ کو خط میں مزید کہا کہ معاہدے پرعمل نہ کر سکی تو دس لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا اس لیے فوری طور پر نام ای سی ایل سے نکالا جائے بصورت دیگر متعلقہ حکام کو توہین عدالت کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایان علی کا وزارت داخلہ کو خط، جا نئے اس میں کیا لکھا ؟
15
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں