اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے نجی شعبے کیلئے امریکہ نے 10 کروڑ ڈالر سے زائد فنڈز کی فراہمی کا اعلان کیا ہے امریکی حکومت کی جانب سے ابراج گروپ، انڈس بیسن ہولڈنگ اور جے ایس پرائیویٹ ایکویٹی مینجمنٹ کے اشتراک سے پاکستان پرائیویٹ انویسٹمنٹ ا نیشٹیو کے تحت پاکستان میں اس سرمایہ کاری کا اعلان امریکی سفیر ڈیوڈ بیل نے جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے کہا کہ مذکورہ کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کے ذریعے سرمایہ کاری کے ایسے فیصلے کرنے کیلئے ان کی مہارت سے استفادہ لیا جارہا ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے ۔ امریکا کے اعلان نے بھارت میں تشویش کی لہر پیدا کر دیا اس سے پہلے امریکا نے پاکستان کے لیے ایف سولہ طیاروں کا اعلان کیا تھا جس پر بھارت بھڑک اٹھا تھا ۔