راجن پور(نیوز ڈیسک ) چھوٹو گینگ کا خاتمہ کرنے کے لئے پاک فوج کے جوان بھی علاقے میں پہنچ گئے ۔فون کے 001 جوان کچے کے علا قے میں پہنچ گئے ہیں ۔ جوانو ں نے 4 ڈا کو مار دئے ہے راجن پور کے کچے کے علاقے میں جاری آپریشن ضرب آہن اٹھارویں روز میں داخل ہوگیا۔کچے کے علاقے میں اٹھارہ روز سے جاری آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں شریک ہیں۔ اب پاک فوج کے جوان بھی چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں شامل ہوں گے۔
چھوٹوگینگ کی گرفتاری کیلئے سندھ پنجاب سرحد پرمزید سات پولیس چوکیاں قائم کردی گئیں۔ وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر چھوٹو گینگ کا صفایا کر کے رہیں گے۔
واضح رہے کہ آپریشن ضرب آہن کے دوران اب تک 6 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں جبکہ متعدد کو چھوٹو گینگ نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ علاقہ مکین بھی دن رات کی فائرنگ سے خوفزدہ ہیں۔
چھوٹو گینگ کی فائرنگ سے شہید اور یرغمالی اہلکاروں کے اہل خانہ نے انڈس ہائی وے پراحتجاج کیا اورگینگ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
چھوٹو گینگ بارے بڑی خبر آگئی جوانو ں نے پہنچتے ہی اپنا کام کر دکھا یا
15
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں