اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے پراتفاق کر لیا۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں رائے ونڈ دھرنا آخری آپشن ہے۔قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد جمہوریت کو ڈی ریل کرنا نہیں، ہم صرف حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔ رائے ونڈ کا دھرنا پہلا نہیں آخری آپشن ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاناما لیکس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، آفتاب شیرپاؤ بھی ہمارے مطالبے کےحامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی نشست کامقصدایک دوسرےکواعتمادمیں لیناتھا، قومی وطن پارٹی بھی ہمارے موقف سے متفق ہے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے۔ چوبیس اپریل کو کوئی دھرنا نہیں دے رہے بلکہ پارٹی کے یوم تاسیس پر پرامن اجتماع ہوگا۔
شاہ محمود قریشی نے عندیہ دیا کہ حکومت سےبات چیت کےلیےرضامندہیں۔ انہوں نے کہا ہم سیاسی لوگ ہیں اور مذاکرات پریقین رکھتےہیں۔ اگر حکومتی وفدنےرابطہ کیاتواپنامؤقف بتائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کادورہ برطانیہ پہلےسےطےشدہ تھا، دعا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف صحت مندہوکرضروروطن واپس آئیں۔
رائے ونڈ دھرنا آخری آپشن ہےاور اس کے حا می کو ن کون ؟ شاہ محمود قریشی سب واضح کر دیا
15
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں