منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

24اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا نہیں یوم تاسیس ہو گا , شاہ محمود قریشی

datetime 15  اپریل‬‮  2016 |

چار سدہ(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کسی صورت پٹڑی سے اتارنے کے حامی نہیں ,24 اپریل کواسلام آباد میں دھرنا نہیں یوم تاسیس ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما شاہ محمود قریشی نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاو¿ سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس پرقومی وطن پارٹی اورہمارا مو¿قف یکساں ہے، مسئلہ صرف وزیراعظم کا نہیں بلکہ 250 لوگوں کا ہے جن کے نام پاناما لیکس میں آئے، جمہوریت کو پٹڑی سے اتارنے کا نہ ہمارا مقصد تھا اورنہ ہے، عوام جاننا چاہتے ہیں کہ پاناما لیکس کی حقیقت کیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس کی سربراہی میں بااختیارتحقیقاتی کمیشن بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل کرنے کے حامی نہیں،24 اپریل کواسلام آباد تحریک انصاف کا دھرنا نہیں بلکہ یوم تاسیس ہوگا اور ایف نائن پارک میں جلسے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہوجائیں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ وزیراعظم کے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی قدرکرتے ہیں، پاناما لیکس منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم اپنے خطاب میں قوم کو قائل نہ کرسکے اور اب اس معاملے پرعوام تک بھی جانا پڑا توغیرآئینی راستہ اختیارنہیں کرینگے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…