لاہور(نیوز ڈیسک )وزیرقانون پنجاب رانا ثناء نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں چھوٹو گینگ ختم ہو جائےگا یا ہتھیار ڈال دے گا۔ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ آپریشن ضرب آہن کے دوران اب تک 6 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔
لاہورمیں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقے سے چھوٹو گینگ کو بھاگنے نہیں دیں گے، چھوٹو گینگ یا تو ہتھیار ڈالے گا ختم ہو گا۔
وزیر قانون نے کہا کہ چھوٹو گینگ نے پولیس کو ٹریپ کیا۔ ان کے دہشتگرد بنکرزمیں بیٹھے ہیں جبکہ پولیس اہلکار کھلے میدان میں تھے جس کے باعث جانی نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب آہن کے دوران وسائل کی کمی سے متعلق بات غلط ہے۔ فورسزکا مورال بلند ہے اور وزیراعلیٰ نے انہیں تمام تروسائل مہیا کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ ہماری پالیسی غیرمبہم ہے کہ علاقے کو ہر قیمت پر کلیئرکرائیں گے۔
رانا ثناء نے مزید کہا کہ دس دفعہ بھی آپریشن کرنا پڑا تو کریں گے۔پولیس اور ایلیٹ فورس آپریشن کر رہے ہیں جبکہ فوج بیک اپ سپورٹ کے لیے موجود رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ کلیئر کرانے کے بعد اسے دوبارہ سے جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ نہ بننے دینے کیلئے پولیس کا دستہ وہاں موجود رہے گا۔ سماء
چھوٹو گینگ کب تک ختم ہو جائےگا؟ اعلان ہو گیا
15
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں