ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

پانامالیکس کے معاملے پرعمران خان کا اہم اعلان، حکومت پریشان

datetime 14  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پانامالیکس کے معاملے پرخاموش ہوکرنہیں بیٹھیں گے،رائے ونڈدھرناآخری آپشن ہے،اگر چیف جسٹس کے تحت جوڈیشل کمیشن قائم کردیاجائے توتمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں،دھرنانہیں دینگے،حکومت کوغیرمستحکم نہیں کررہے ،پانامالیکس کے حوالے سے انکشافات ہم نے نہیں کئے،پوری دنیا میں کھلبلی مچی ہے،لندن میں وائٹ کالرکرائم پرکام کرنیوالی تین تحقیقاتی کمپنیوں سے رابطے کرکے جوڈیشل کمیشن کی مدد کرینگے۔جمعرات کی شام ہیتھروایئرپورٹ پہنچنے پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ پانامالیکس کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پرانکشافات ہوئے ہیں اورساری دنیا کے اندرکھلبلی مچ چکی ہے اورپوری دنیا میں اس معاملے پرایکشن لیاجارہاہے یہ انکشافات پاکستان سے نہیں ہوئے ہم چاہتے ہیں کہ اس معاملے پرآزادانہ تحقیقات ہوں تحقیقات چیف جسٹس کے تحت ہونی چاہئیں ہم بھی اس معاملے میں ان کی مدد کرینگے میں یہاں لندن میں کم ازکم تین ایسی تحقیقاتی کمپنیوں سے رابطے کرونگا جو وائٹ کالرکرائم کے حوالے سے کام کرتی ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے حوالے سے اتنی بڑی چیزیں سامنے آنے پریہ نہیں ہوسکتا کہ ہم چپ کرکے بیٹھ جائیں اگر کسی کاخیال ہے کہ کوئی اپناریٹائرڈ جج بٹھا کرانکوائری کرالے گا اور ہم اس کی بات مان لیں گے تو ایسا نہیں ہوگاتحریک انصاف کے سربراہ نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ رائے ونڈدھرناآخری مرحلے کی بات ہے جب ہم دیکھیں گے کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا تو پھردھرنے کاآپشن استعمال کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم نے دھاندلی کیخلاف دھرنادیاتو وہ اس وقت دیاتھا جب ہمیں انصاف ڈھونڈنے کے باوجود نہیں ملاتھا اب بھی ہم انصاف ڈھونڈنے کی کوشش کرینگے اگر انصاف نہ ملا تو پھرسڑکوں پرہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ طیارے میں وزیرداخلہ چودھری نثار سے ان کی صرف 24اپریل کویوم تاسیس کے موقع پرتحریک انصاف کی بیسویں سالگرہ کے موقع پرمنائے جانیوالے ہمارے تاریخی جشن کے حوالے سے بات ہوئی چودھری نثارکاخیال تھا کہ کہیں ہم ریڈزون کی طرف نہ نکل جائیں لیکن ہمارا فیصلہ ہوا ہے کہ ہم ایف نائن پارک کے اندر یوم تاسیس کی تقریب منعقد کرینگے جس پروزیرداخلہ کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن بنایاجائے جس پرتمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں اگر آزاد چیف جسٹس کے تحت تحقیقات کی جاتی ہیں تو ہم دھرنانہیں دینگے۔ایک اور سوال کے جواب میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہاکہ نوازشریف کا یہ کہنا درست نہیں کہ ہم حکومت کو غیرمستحکم کرناچاہتے ہیں پہلے بھی ہم نے چارحلقوں کی بات کی تھی اگر وہ چارحلقے کھول دیتے توہم دھرنانہ دیتے ان چاروں حلقوں کے اندردھاندلی سامنے آئی ہے ہم حکومت کوغیرمستحکم نہیں کررہے ہیں بلکہ حکومت خود اپنے آپ کوغیرمستحکم کررہی ہے کیونکہ پانامالیکس کے حوالے سے جو انکشافات سامنے آئے ہیں وہ ہم نے تو نہیں کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دجال آ چکا ہے


نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…