لاہور(نیوزڈیسک) والوو نے پاکستان میں لاہور اور اسلام آباد کیلئے جدید ترین بس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ پہلی مرتبہ ڈائیو وکے مدمقابل ایک ایسی جدید ترین بس سروس کا آغاز ہوا ہے جواب تک کی جدید ترین سروس ہے اور جہاز کی سہولیات مسافربس میں فراہم کردی گئیں۔تفصیل کے مطابق والوو کی جانب سے ابتدائی طورپر صرف لاہور سے اسلام آباد کیلئے نان سٹاپ بس سروس کا آغاز کردیاگیا جسے بعدازاں موٹروے کی تکمیل کے بعد کراچی تک پھیلائے جانے کا منصوبہ ہے۔ یہ بس تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے جس کے باعث آپ کا سفر انتہائی آرام دہ گزر سکتا ہے۔ اس بس میں کل 21 سیٹیں ہیں اور اس کا اندرونی منظر بالکل ہوائی جہاز کے اندرونی منظر سا معلوم ہوتا ہے۔ اس بس میں کچن ، ڈش ٹی وی، مووی بینک، میوزک بینک، لیپ ٹاپ چارٹر، ٹوائلٹ اور دیگر کئی سہولیات موجو د ہیں۔ کمپنی کی طرف سے اپنا بس ٹرمینل لاہور کے مشہور فورٹ ریس سٹیڈیم کے قریب قائم کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں کشمیرہائی وے پر قائم کیاگیا۔سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ عملہ نہایت خوش مزاج ہے۔