پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کی روانگی سے قبل اہم اجلاس ،کون کون شریک ہوا؟خاص ہدایات،جاتے جاتے اہم پیغام

datetime 13  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک)وزیراعظم کی روانگی سے قبل اہم اجلاس ،کون کون شریک ہوا؟خاص ہدایات،جاتے جاتے اہم پیغام، وزیراعظم محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ہمراہ ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن کے لئے روانہ ہو گئے، روانگی سے قبل وزیر اعظم کی صدارت غیر رسمی اجلاس بھی ہواجس میں پاناما لیکس سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ علاج کے لئے لندن جا رہے ہیں، جبکہ چار پانچ روز میں واپس آ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز اور اور اپنے اسٹاف کے ممبران کے ہمراہ خصوصی پرواز کے ذریعے لندن کے لئے روانہ ہو ئے ۔ وزیراعظم ایک ہفتے کے نجی دورے پر لندن جا رہے ہیں جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرائیں گے اور پھر وطن واپس آجائیں گے۔قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف رائے ونڈ میں واقع اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے جہاں روانگی سے قبل وزیراعظم نواز شریف کی صدارت غیر رسمی اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے غیررسمی اجلاس میں پاناما لیکس سمیت ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا جبکہ انہوں نے سینئر وزراء ، پرنسپل سیکرٹری اور چیف سیکرٹری کو بھی خصوصی ہدایات دیں ۔ اولڈ ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز نے وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ بھی کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ وہ علاج کے لئے لندن جا رہے ہیں، جبکہ چار پانچ روز میں وطن واپس پہنچیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی آئندہ ایک دو روز میں لندن کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری پہلے ہی لندن میں موجود ہیں، اس کے علاوہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھی لندن میں ہی قیام پزیر ہیں تاہم ان کی وزیراعظم نوازشریف سے کوئی ملاقات متوقع نہیں ہے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…