لاہور(نیوزڈیسک) آنجہانی نیلسن منڈیلا کے داماد اور جنوبی افریقہ کی خودمختار ریاست سوازی لینڈ( Swaziland)کے پرنس موزی ڈلامینی (Muzi Dlamini )نے پاکستان ٹیلی ویژن لاہورکے جنرل مینجر بشارت خان سے ملاقات کی اور پی ٹی وی لاہور سینٹرکا دورہ کیا ۔ ملاقات کے دوران جنرل مینجر بشارت خان نے نیلسن منڈیلا کی اپنی قوم کے لئے خدمات کو خراج ِ تحسین پیش کیا اور پرنس موزی ڈلامینی کو پی ٹی وی لاہور سینٹر کا دورہ کرایا ۔پرنس نے پی ٹی وی سینٹر کے سٹوڈیوز،ڈیزائن سیکشن ،میک اپ رو مز ،پرگرام ڈیپارٹمنٹ ،انجیئرنگ اور مختلف شعبہ جات کو بڑی دلچسپی سے دیکھا اوربہترین سیٹس کی تیاری پر پی ٹی وی کے سیٹ ڈیزائنرز اور کاریگروں کی تعریف کی ۔ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ تحسین پیش کیا اوران کی تصویر کے ساتھ کھڑے ہو کر تصویریںبھی بنوائیں ۔ پاکستان کے دورے پر آئے شہزادہ موزی ڈلامینی سینئر پروڈیوسر محسن جعفر کی دعوت پرپی ٹی وی لاہور آئے تھے ۔