لاہور(نیوزڈیسک)صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا چیئر مین تحرےک انصاف عمران خان کو رائے ونڈ کے گھیراؤ کرنے سے متعلق کھلم کھلا دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان مرد ہیںتو اپنی زبان پر قائم رہتے ہوئے 24اپریل کو رائے ونڈ کا گھراؤ کرکے دیکھائیں،میرا خیال ہے عمران خان پنجاب کی روایات سے پوری طرح واقف نہیں ہیں انہوں نے 2014میںمیرے گھر کا گھراؤ کرنے کی کوشش کی تھی ،انہوں نے کہا اس ساری افراتفری کا مقصد ملک میں عدم استحکام پیداکرنا ہے،وزیر اعظم نواز شریف کی کسی سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے انکے اےجنڈے میں طبی معائنےکے علا وہ اور کوئی چیز شامل نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو تمہا ری سیا ست کا جنازہ نکا دیں گے اور ا عتزازاحسن ایل این جی مافیا ہیں کیا یہ ثابت کریں گے؟،ہم بھی چاہتے ہیں سب کا احتساب ہو اورہوگا،لیکن ہم سب کو سیاست کو جمہوری اصولوں کے تابع رکھنا ہو گا تب ہی ملک چل سکے گا،انکا کہنا تھا کہ پاناما لیکس سے فرانزک کمیشن بنے یاکوئی اوربنے ثابت کچھ بھی نہےں ہو گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو رائے ونڈ کا میرے گھر کا ہی گھیراؤ کر کے دیکھا دیں،2014مےں بھی کوشش کی تھی تو 10گھنٹے لگے تھے مےرے گھر پہنچنے کے لیے اب بھی خواہش پوری کر لیں،عمران خان اپنی پارٹی میں ہونے والے انتشار پر پردہ ڈالنے کے لیے ایسے اقدامات کر رہے ہیں اگر عمران خان نے رائے ونڈ کا گھےراؤ کیا تو انکی سےاست ختم ہو جائے گی۔