بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

خواہش ہے کہ گوادر خطے کا اہم تجارتی مرکز بن جائے ،چین

datetime 13  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر(نیوز ڈیسک) چینی حکام کے مطابق گوادر بندرگاہ پر سرگرمیوں کا مکمل طور پر آغاز رواں سال کے اختتام تک ہوجائے گا۔گوادر بندرگاہ کی تعمیر کی ذمہ دار چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین زانگ بائی زونگ کے مطابق 2017 میں گوادر بندرگاہ سے دس لاکھ ٹن کارگو گزرے گا۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ فی الحال وہاں تجارت نہ ہونے کے برابر ہے تاہم انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ اس میں نمایاں اضافہ ہوگا اور ان کی خواہش ہے کہ گوادر خطے کا اہم تجارتی مرکز بن جائے۔حکام کے مطابق گوادر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا مرکز ہے جس کے تحت چین کو پاکستان کے ذریعے مشرق وسطیٰ، افریقہ اور یورپ تک آسان رسائی مل جائے گی۔اس بندرگاہ کو 2007 میں چین کی مالی معاونت سے 24.8 کروڑ ڈالرز میں تعمیر کیا گیا تھا۔زانگ کے مطابق ابتدائی طور پر ماہی گیری کی صنعت توجہ کا مرکز بنے گی جس کے لیے جدید طرز کا پراسیسنگ پلانٹ لگایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…