اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی پاناما لیکس کے دفتر پر چھاپہ، کیا کچھ برآمد ہوا ؟ جانئیے

datetime 13  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریا(نیوزڈیسک)پاناما میں پولیس نے موساک فونسیکا نامی اس کمپنی کے اہم دفاتر پر چھاپے مارے ہیں جس سے حال ہی میں بڑے پیمانے پر دستاویزات اور ڈیٹا لیک ہوا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کی کارروائی پاناما شہر میں واقع موساک فونسیکا کے دفتر پر کی گئی ہے جس کے دوران نہ تو کوئی حادثہ پیش آیا اور نہ ہی اس میں کوئی مداخلت ہوئی۔موساک فونسیکا کوئی غیر قانونی یا غلط کام کرنے کی تردید کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ کمپنی ہیکنگ کا شکار ہوئی ہے اور اس سے حاصل شدہ معلومات کو غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے۔پولیس نے چھاپے کی جو کارروائی کی اس میں کرائم یونٹ کے ارکان بھی شامل تھے۔ دفتر کے باہر پولیس نے پہلے باڑ لگائی اور پھر سینیئر افسران نے دفتر کے اندر داخل ہوکر دستاویزات کی چھان بین کی۔اس کارروائی کے بعد سرکاری وکیل کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس کا مقصد ’ان دستاویزات کو حاصل کرنا تھا جن کے متعلق میڈیا میں بہت سی معلومات شائع کی گئیں اور جس سے پتہ چلتا ہے کہ کمپنی غیر قانونی کاموں میں ملوث ہوئی ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے ذیلی دفاتر میں بھی چھاپے کی کارروائی کی جائے گی۔ادھر کمپنی نے اس چھاپے کی کارروائی سے متعلق اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’ہمارے دفتر میں جو تفتیشی کارروائی کی جا رہی ہے اس میں ہماری کمپنی حکام کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھے گی۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…