اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کرینگے۔جس میں 24 اپریل کوپی ٹی آئی کےجلسے سے متعلق حکومتی پالیسی کااعلان کرینگے۔پاناما لیکس کے تہلکہ خیزانکشافات کےبعد پیدا ہونے والی صورتحال پر وفاقی وزیرداخلہ چوھدری نثارعلی خان آج شام پانچ بجے پنجاب ہاؤس اسلام آبادمیں اہم پریس کانفرنس کرینگے۔پریس کانفرنس میں وزیرداخلہ 24 اپریل کوپی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق حکومتی پالیسی کااعلان بھی کرینگے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار پانامہ لیکس اور اس کے بعد پیداصورتحال سمیت اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کابھی جواب دینگے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار وزیر اعظم کے لندن فلیٹ سے متعلق بھی وضاحت پیش کر سکتے ہیں۔گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں ہی قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات کر چکے ہیں۔جس میں پانامہ لیکس کےتناظرمیں اپوزیشن جماعتوں کےساتھ ملکر حکومت کو ٹف ٹائم دینے پرغورکیا گیا۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے ،قیادت سے ملاقات کر کے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز لاہور پہنچ کر پارٹی قیادت سے ملاقات کی جس میں ملک مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے لندن روانگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تھی جبکہ وزیر اعظم نواز شریف آج بر وز بدھ کو لند ن روانہ ہو گئے ہیں ۔
نواز شریف لند ن روانہ ، چوہدری نثا ر آج شام کو کیا کرنے جا رہے ہیں خبر آگئی
13
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں