اسلام آباد/لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس وزیراعظم نوازشریف کے گرد گھوم رہے ہیں، یہ ایک قومی مسئلہ ہے کرپشن کیخلاف سب کو اکٹھا ہونا ہو گا۔ وہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین ایم این اے کی قیادت میں اسحاق خان خاکوانی اور عبدالعلیم خان پر مشتمل وفد سے ملاقات میں اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ بات چیت میں سینیٹر کامل علی آغا، طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور محمد بشارت راجہ بھی شریک تھے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ شریف فیملی ارب پتی بن چکی ہے انہیں حساب دینا ہو گا، نوازشریف کے استعفیٰ تک جدوجہد جاری رہے گی، ن لیگی وزراء اپنے بیانات تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اختلافات پس پشت ڈال کر سب کو قومی ایجنڈا پر متفق ہونا ہو گا، ہم سب قومی مسئلہ پر اکٹھے ہو رہے ہیں، پانامہ لیکس میں وزیراعظم نوازشریف کا کردار مشکوک ہے اس معاملہ کے حل میں تمام جماعتوں کو حصہ ڈالنا ہو گا اور مسئلہ کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں سے مختلف امور پر مشاورت ہوئی ہے۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں اور قوم کی جانب سے نوازشریف کے استعفیٰ کا مطالبہ سامنے آ رہا ہے اور انہیں ہر صورت استعفیٰ دینا ہو گا کیونکہ مسئلہ کا اور کوئی حل نہیں ہے۔ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے نہایت اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی ہم تمام سیاسی دوستوں اور جماعتوں سے روابط بڑھا رہے ہیں اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانامہ لیکس ہیں پاکستان مسلم لیگ اور پی ٹی آئی متفق ہیں کہ ان پر ہر قسم کی تحقیقات ہونی چاہئیں اس پر عوام اور سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا، اپوزیشن مل کر اسے منطقی انجام تک پہنچائے گی الیکشن کمیشن کو دئیے گئے گوشواروں میں لندن کے اپارٹمنٹس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
احتجاجی تحریک،جہانگیر ترین کے رابطے،لیگی رہنماؤں نے بھی تحریک انصاف کی حمایت کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































