کراچی(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان احتجاج ضرور کریں لیکن کسی کے گھر جاکر نہ کریں ۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے رائے ونڈکے گھیراؤ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ عمران خان قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں ۔آئین کی پاسداری ہم سب کا فرض ہے ۔کسی صورت میں جمہوریت پٹڑی سے ہیں اترنی چاہیے ۔انہں نے کہا کہ پاناما اسکینڈل اہم ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ شفاف تحقیقات ہوں ۔احتساب سب کا ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان احتجاج ضرور کریں لیکن کسی گھر جا کر احتجاج کرنا مناسب بات نہیں ہے ۔