منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پانامہ لیکس کے معاملے پر آئندہ آٹھ ،دس روز میں بڑا بریک تھرو ہونے جارہا ہے ‘ اپوزیشن لیڈر

datetime 12  اپریل‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر آئندہ آٹھ ،دس روز میں بڑا بریک تھرو ہونے جارہا ہے ،تمام سیاسی جماعتیں پانامہ لیکس کیخلاف ایک ایجنڈے پر اکٹھی ہو رہی ہے اور قومی عوامی تحریک چلے گی ،پیپلز پارٹی کے پاس اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کا بہترین موقع ہے اور اگر وہ اس تحریک میں شامل نہیں ہوتی تو اس سے تحریک کو نہیں خود پیپلز پارٹی کو نقصان ہوگا ، وزیر اعظم طبی معائنے کے ساتھ فنانشل معائنے او راپنی ڈوبتی ناؤ کو بچانے کیلئے اتحادیوں کے گھٹنوں اور پاؤں کو ہاتھ لگانے جارہے ہیں،تحقیقات کیلئے بیشک کمیشن بن جائے لیکن تحریک چلتی رہے گی ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ پاناما لیکس انکشافات کے بعد معاملہ حکومت کے مستعفی ہونے سے آگے جاچکا ہے،اب صرف استعفوں سے بات نہیں چلے گی بلکہ قوم کے لوٹے ہوئے جو کھربوں روپے ہے وہ واپس آئیں اور جو لوگ مجرم ٹھہرائے جائیں وہ باقی زندگی جیلوں میں گزاریں تاکہ آئندہ کسی کو غریب عوام کا پیسہ لوٹنے کی جرات نہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف طبی معائنے کے ساتھ فنانشل معائنے کے لئے لندن جارہے ہیں جہاں وہ اپنے معاملات کو ٹھیک کرنے اوراپنی ڈوبتی ناؤ کو بچانے کیلئے اتحادیوں کے گھٹنوں اور پاؤں کو ہاتھ لگائیں گے ۔لیکن اب سب نے قوم کے تیور پڑھ لئے ہیں جب قوم نکلے گی تو پھر بچت کی کوئی صورت نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ ٹھنڈا نہیں پڑا یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا اوریہ انتہائی نتیجہ خیز تحریک ہو گی جس کا ہفتے دس روز میںآغاز ہو رہا ہے اور تمام سیاسی جماعتیں ایک ایجنڈے پر اکٹھی ہو ں گی ۔ میاں محمود الرشید نے کہا کہ عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا ہے کہ میں اپنے آپ کو پیش کرتا ہوں ۔ حکمران شوکت خانم کے حوالے سے جو الزامات لگا رہے ہیں وہ شرمناک ہیں لیکن میں خود پیش کرتا ہوں اور ایک ایک پائی کا حساب لیں ۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو ساتھ ملانے کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں لیکن جو اس تحریک سے باہر رہے گا وہ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گااگر پیپلز پارٹی میں ذرا بھی سیاسی سوجھ بوجھ ہوئی تو وہ ضرور سوچے گی ،اگر اس نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا اور تحریک میں حصہ نہ لیا تو اس کا نقصان خود پیپلز پارٹی کو ہوگااس کا نقصان کسی اور کو نہیں ہوگا۔ انہوں نے یوم تاسیس کے سلسلہ میں جلسے کے فیصلے کے سوال کے جواب میں کہا کہ چوہدری نثار علی خان ہر جلسے سے پہلے اس طرح کی بات کرتے ہیں پھر انہیں گھٹنے ٹیکنے پڑتے ہیں،اسلام آباد میں ہر حال میں جلسہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ضرورت ہے کہ وہ قومی عوامی تحریک میں سب کے ساتھ مل کر چلے اور اس کے پاس اپنے گناہوں کا کفارہ ادا کرنے کا وقت ہے ، اگر وہ نہیں آتے تو اس تحریک کو کوئی فرق نہیں پڑنا تحریک بہر صورت چلنی ہے اور منطقی انجام تک پہنچی ہے اس سے پیپلز پارٹی کا فائدہ ہے کہ وہ عوام کے جذبات اور تیور دیکھے ۔ انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بنتا رہے گا اور چلتا رہے ،اب بہت سی چیزیں ثابت ہو گئی ہیں اوربڑے تضادات کھل کر سامنے آ گئیہیں۔ اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ سب کا اتفاق رائے ہے کہ ٹیکنیکل سائیڈ پر جانے کی بجائے قومی تحریک چلائی جائے اورساتھ ساتھ تحقیقات کا عمل بھی جاری رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…