ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

سوات میں ڈی ایس پی قتل،طالبان کاحملےکا دعویٰ

datetime 12  اپریل‬‮  2016 |

پشاور(نیوز ڈیسک )خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) ہلاک جبکہ ان کے 2 محافظ زخمی ہوگئے۔حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی شانگلہ محمد الیاس سبزی منڈی کے علاقے میں محافظوں کے ہمراہ دورہ پر تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم ان کے محافظ زخمی ہوئے۔ڈی ایس پی اور ان کے محافظوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن اس سے قبل ہی محمد الیاس دم توڑ چکے تھے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے میڈیا کو ارسال کی گئی ای میل میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کے حوالے سے فوری طور پر کسی بھی قسم کی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
خیال رہے کہ یہ خطہ 2007ء میں پاکستانی حکومت کے کنٹرول سے اُس وقت باہر ہوگیا تھا جب ملا فضل اللہ جو اب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ ہیں، نے علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔بعد ازاں جولائی 2009ء میں ایک آپریشن کے ذریعے پاک فوج نے وادی کا کنٹرول واپس حاصل کیا، اس وقت فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کو ختم کر دیا گیا ہے یا شدت پسندی پر آمادہ طالبان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ دیگر کو سوات سے فرار ہونے پر مجبور کردیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو بھی 2012ء میں سوات ہی میں طالبان کی جانب سے ہدف بنایا گیا تھا۔بعدازاں انہیں طبی امداد کے لیے برطانیہ لے جایا گیا۔ ملالہ کو پہلی مرتبہ 2013ء میں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا گیا تھا، 2014 میں انہوں نے امن اور تعلیم کے فروغ پر نوبیل انعام حاصل کیا، یہ کسی بھی پاکستانی شہری کے لیے دوسرا نوبیل انعام تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…