لندن(نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف سے پاناما لیکس کے معاملے پر ملاقات سے صاف انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے علاج کیلئے بدھ کے روز لندن جائیں گے جہاں سابق صدر آصف علی زرداری پہلے سے ہی موجود ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران مشترکہ دوستوں سے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کا انتظام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔ وزیر اعظم کی خواہش پر مشترکہ دوستوں نے سابق صدر سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے ملاقات سے صاف انکار کردیا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر پارٹی میں طویل مشاورت ہوئی جس کے بعد پارٹی رہنماوں نے ایشو پر واضح موقف اختیار کیاہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی پاناما لیکس پر اپوزیشن کے ساتھ کھڑی ہے۔
آصف زرداری نے وزیراعظم نواز شریف سے ملنے سے صاف انکار کردیا
12
اپریل 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں