اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ماجد خان یا احسان مانی کو پی سی بی کا چیئرمین بنایا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات صحیح طور پر چلانے کیلئے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو کرکٹ کی سمجھ بوجھ بھی رکھتا ہو اور ساتھ ساتھ تنطیمی امور بھی چلانا جانتا ہو۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ان کی نظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے سب سے بہترین امیدوار ان کے کزن ماجد خان اور آئی سی سی کے سابق سربراہ احسان مانی ہیں۔