لاہور (این این آئی)شاہ محمود قریشی کو جہانگیر ترین اور چوہدری محمد سرور پر کھلے عام تنقید بھاری پڑ گئی- تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے شاہ محمود قریشی کی جہانگیر ترین اور چوہدری محمد سرور پر میڈیا میں کھلے عام تنقید پر ناراضی کا اظہار کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں جب پارٹی انٹرا پارٹی انتخابات اور حکومت کیخلاف احتجاج کا لائحہ عمل طے کر رہی ہے ایسے میں مرکزی رہنماؤں کے آپسی ناراضگیوں کا منظر عام پر پارٹی کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی طرف سے شاہ محمود قریشی کو طلب کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔